Posts

Showing posts from November, 2022

Swati Qabeela

Image
 سواتی قبیلہ کی 1647 میں ھزارہ پر لشکر کشی واقعات::: سواتی پختون قبیلہ سلطان محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملوں کے دوران سلطان محمود غزنوی کے لشکر میں شامل تھے۔ ہندوستان پر قبضے کے بعد سواتی قبائل کی باجوڑ ملاکنڈ دیر سوات شانگلہ بونیر کے علاقوں پر مشتمل ریاست قائم ہوئی یہ ریاست بعد میں موجودہ شمالی ھزارہ اور مغربی کشمیر تک پھیل گئ تھی اس ریاست کو تاریخ میں گبر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جو کہ گیارویں صدی عیسوی سے لے کر پندرویں صدی عیسوی تک قائم رہی 1526 میں مغل بادشاہ بابر نے جب ہندوستان پر حملہ کیا تو اس وقت ہندوستان پر لودہی پختونوں کی 150 برس سے حکومت قائم تھی آگرہ شہر کی بنیاد بھی بہلول لودھی نے رکھی تھی اور ریاست گبر سواتی قبائل نے پانی پت کے مقام پر مغلوں کے خلاف لودھی پختون حکمران ابراہیم لودھی کا ساتھ دیا تھا جب لودھی سلطنت کا خاتمہ ہوا اس وجہ سے مغلوں اور سواتی قبائل میں شدید اختلاف پیدا ہو گیا تھا مغل حکمران بابر نے یوسف زئ قبائل کو اپنے ساتھ ملا کر ریاست سوات پر لشکر کشی کی سات سالوں کی شدید لڑائیوں کے بعد مغلوں اور یوسف زئوں نے سواتی لشکر کو انتہائی شمال دیر اور شان...